اسلام آباد کی کچی آبادیوں 17 اگست تک ہیلتھ کیمپ لگائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

172
Dr. Malik Mukhtar Ahmad Bharath
Dr. Malik Mukhtar Ahmad Bharath

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ عام آدمی تک صحت کی سہولیات کی رسائی کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پیر سے 17 اگست تک ہیلتھ کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔

پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرمختاراحمد بھرتھ نے کہا کہ وزارت صحت اسلام آباد کی پسماندہ اور کچی آبادیوں تک صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی کے لئے بہت سے اقدام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے اسلام آباد کی کچی آبادی کے مکینوں کو صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پیر سے ہیلتھ کیمپس کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس کا انعقاد 12 سے 17 اگست تک پسماندہ آبادیوں کے مختلف ایریاز میں ہو گا ۔ پیر کو یونین کونسل بارہ کہو۔ 2 اور یونین کونسل میرا جعفر G/11 میں ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ہیلتھ کیمپس میں طبی عملہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی تک صحت کی سہولیات کی رسائی کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزارت صحت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ صحت کے شعبے میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔