اسلام آباد کے جی فورٹین سیکٹر میں آلاٹیوں کو پلاٹ کی فراہمی کے حوالے سے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کا ایوان بالا کے اجلاس میںجواب

77
وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جی فورٹین سیکٹر میں آلاٹیوں کو پلاٹ کی فراہمی کے حوالے سے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر خوش بخت شجاعت کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی فورٹین کے معاملات سالہاسال سے تاخیر کا شکار ہیں، جی فورٹین ٹو میں 85 فیصد ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ مسئلہ جی فورٹین ون کا ہے اس سلسلے میں مذاکرات اور دیگر ذرائع سے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔