اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لوگوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹیمیں 30مئی سے دوبارہ کام شروع کریں گی۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ٹیمیں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں حالیہ انسداد پولیو مہم میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی …
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹیمیں 30مئی سے دوبارہ کام شروع کریں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لوگوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹیمیں 30مئی سے دوبارہ کام شروع کریں گی۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ٹیمیں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں حالیہ انسداد پولیو مہم میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی کے حوالے سے جاری مہم آئندہ چند روز کے لئے روک دی تھی، مہم ختم ہونے کے بعد سینٹری انسپکٹر، ملیریا انسپکٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لوگوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے دوبارہ مہم کا آغاز 30مئی کو کرےں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد نے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے مچھر مار ادویات جمع کرنا شروع کر دی ہیں








