اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرز جی ۔13اورجی ۔14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 12اور13ستمبر کوہوگی ۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے حکام کے مطابق مین سری نگر ہائی وے ،میٹرو سٹیشن ،جی ٹی روڈ اور این۔ 5سے متصل سیکٹرز جی ۔13اورجی ۔14 کی آئیڈیل لوکیشن کے مختلف سائز کے کمرشل پلاٹس (کلا س III)کا نیلام عام 12اور13ستمبر کوکیا جائے گا ۔اس نیلام میں عوام الناس ،اوورسیز پاکستانی یا ان کے مجاز نمائندے شریک ہوسکتے ہیں ۔اس حوالے سے شرائط و ضوابط کی دستاویزات فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے صدر دفتر سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔
حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ 12 ستمبر کو ہی پٹرول فلنگ سٹیشن کے ایک پلاٹ کا نیلام ای الیون، اورا گرینڈے میں صبح دس بجے ہوگا ۔