15.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد کے سیکٹر آئی 16 میں 11 سو بستروں کے ہسپتال...

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 16 میں 11 سو بستروں کے ہسپتال کا سنگ بنیاد اپریل میں رکھا جائے گا، وزیر مملکت قومی صحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قومی صحت مختار احمد ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے آئی 16 سیکٹر میں 11 سو بستروں کے ہسپتال کا سنگ بنیاد اپریل میں رکھا جائے گا جو 2027 میں مکمل ہوگا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں مختار احمد ملک نے بتایا کہ پمز میں دو سو بستروں کا کینسر ہسپتال 200 بستروں کی ایمرجنسی جون میں مکمل ہوگی، پمز 1200 بستروں کا ہسپتال ہے، وہاں پر 4 ہزار آئوٹ ڈور مریض آتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ حکومت آئی 16 میں جناح میڈیکل کمپلیکس میں 11 سو بستروں کا ہسپتال بنانے جارہے ہیں، اس کا سنگ بنیاد اپریل میں رکھا جائے گا۔

2027 میں یہ ہسپتال کام شروع کردے گا، 8 بنیادی مراکز صحت بھی اس سال فعال ہو جائیں گے۔سحر کامران کے سوال کے جواب میں مختار احمد ملک نے بتایا کہ پولیو ویکسین اگر معیاری نہ ہو یا خراب ہوتو اس کا رنگ بدل جاتا ہے، ایسی ویکسین کا استعمال نہیں کیاجاتا۔جن علاقوں میں پولیو ٹیموں کو جانی خطرات ہیں اس کے باوجود ان علاقوں میں مہم جاری ہے۔

- Advertisement -

جو والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری ہوتے ہیں وہاں پر بھی متبادل انتظام کیا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 50 ہزار پولیو ویکسینیٹرز کے پاس فروزن باکس ہوتے ہیں اور ایک طے شدہ معیار کے تحت ویکسین رکھی جاتی ہے۔اس کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔پولیو کی ویکسین کے ساتھ اچھی خوراک سمیت دیگر اقدامات بھی ضروری ہے۔14 سال کا کیس بھی پازیٹیو آیا ہے۔کراچی،سائوتھ کے پی اور کوئٹہ بلاکس میں آئی ایف پی بی کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575071

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں