اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن آج اور کل کھلا رہے گا

116
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن آج اور کل کھلا رہے گا۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کے شہری آج اور کل رات 9 بجے تک سی ڈی اے کے واجبات ون ونڈو پر جمع کرا سکیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ون ونڈو میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ون ونڈو آپریشن کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت بھی کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا۔نیلامی میں خریدی گئی پراپرٹیز کی واجب ادا قسطیں جمع نہ کرانے پر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ 30 جون 2024 تک قسطیں جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیفالٹ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔