اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

109
12

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ یہ چیمپئن شپ 2 سے 8 دسمبر تک اٹک میں کھیلی جائے گی۔اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ممتاز الحق نے بتایا کہ اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیمیں کے کھلاڑی یکم دسمبر کو اٹک روانہ ہونگے