اسلام آباد کے وکلاءکے چیمبرز کے مسائل کو جلد ہی حل کر دیا جائے گا‘ وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ خان

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے وکلاءکے چیمبرز کے مسائل کو جلد ہی حل کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے وکلاءکے چیمبرز کے مسائل کو جلد ہی حل کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون انصاف بیرسٹر ظفر اللہ خان کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں ،پلاننگ ڈویژن ،سی ڈی اے ،وزارت کیڈ اور وزارت قانون انصاف کے اعلٰی حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر صدر بار نے وزیر اعظم کے مشیر کو وکلاءکے چیمبرز کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر ظفراللہ خان نے یقین دلایا کہ بہت جلد وکلاءکے چیمبرز کی تعمیر کا مسلئہ حل کیا جائے گا ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں تاکہ اس معاملے پر وزیر اعظم سے بات کی جا سکے۔

Leave a Reply