اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ، چیئرمین پیرا اور اسلام آباد کے …
اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں کو برقرار رکھا جائے گا، وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ، چیئرمین پیرا اور اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکول مالکان و نمائندگان کے علاوہ اسلام آباد کے دیہی سکولوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پچھلے سال فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کے وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کرنے پر پرائیویٹ سکول مالکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔








