
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے F_9 پارک کو شہر کا مثالی پارک بنا رہے ہیں جہاں شہریوں کو انٹرٹینمنٹ کی سہولیات میسر آئیں گے جو جسمانی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہیں۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے اتوار کو F_9پارک دورہ کے موقع پر کیا. معاون خصوصی نے پارک میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا، معائنے کے دوران اسلام آباد کے رہائشیوں کی سیرو تفریح کے لئے پارک کی خوبصورتی،صفائی اور اپ گریڈیشن کے کاموں پر اظہار اطمینان کیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ اسلام آباد میں ہر شعبہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور اصلاحات کی جا رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے F_9 پارک کو شہر کا مثالی پارک بنا رہے ہیں، جہاں شہریوں کو انٹرٹینمنٹ کی سہولیات میسر آئیں گے جو جسمانی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہیں،مشکل حالات اور محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمات میں بھرپور کردار ادا کیا۔