اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائےگی

238

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائےگی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کےلئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائےگا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں اور ان ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی گرلز کھلاڑیوں کو بیرون ملک تربیت کےلئے بھیجا جائےگا