- Advertisement -
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے خلاف درج7 مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دیئے جانے پر درخواست نمٹا دی۔
جمعرات کو سماعت کے دوران وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایاگیا کہ عالیہ حمزہ کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں 7 مقدمات درج ہیں، عدالت نے کیسز کی تفصیل فراہمی کے بعد درخواست نمٹا دی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567168
- Advertisement -