اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطاء اللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔