22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں وزارت داخلہ اور...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے مجاز افسران کو 6 اگست کو طلب کرلیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے سینئر صحافی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے مجاز افسران کو 6 اگست کو عدالت طلب کر لیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں غیر ممالک شامل ہیں۔ دوسرے ممالک میں ایم ایل اے کے ذریعے ہی رسائی دی جا سکتی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمیشن کا معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے وکیل نے کہا کہ مرکزی ملزم کینیا میں ہے، اس کے بغیر کارروائی کیسے آگے بڑھ سکتی ہے ؟ وہاں سے ایم ایل اے سے پہلے یہاں کچھ ہوا تو پیچیدگیاں ہوں گی۔کیس کی مزید سماعت 6اگست کو ہو گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں