اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ایس ایف اہلکار کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکار کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس ایف اہلکار اللہ دتہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار …

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکار کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس ایف اہلکار اللہ دتہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اللہ دتہ نے 1999 کا کورٹ مارشل کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔اے ایس ایف اہلکار کا عید کی چھٹیاں نہ دینے پر کمپنی کمانڈر سے جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے پر اہلکار کا کورٹ مارشل کردیا گیا تھا اے ایس ایف اہلکار اس وقت کراچی ائیر پورٹ پر تعینات تھا۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرتے ہوئے اے ایس ایف اہلکار اللّٰہ دتہ کی جانب سے فوجی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply