22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا نام سفری پابندی کی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمدطاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایم این اے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف درخواست میں نام کسی سفری پابندی کی فہرست میں شامل نہ ہونے کی رپورٹ پر درخواست نمٹا دی۔پیر کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ،ایس ایج او تھانہ سیکٹریٹ اشفاق وڑائچ اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایاکہ لطیف کھوسہ کا نام کسی پابندی کی فہرست میں نہیں ہے

اس موقع پر ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے کہاکہ ہم نے درخواست لکھی ہوئی ہے لطیف کھوسہ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا جائے،عدالت نے استفسار کیاکہ کس جرم میں آپ چاہتے ہیں انکا نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈالا جائے،جس پر ایس ایچ او نے عدالت کو بتایاکہ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور چیف جسٹس صاحب کا پتلا جالنے کے مقدمہ میں نام ڈالنے کی سفارش کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ تھانہ سیکٹریٹ کے ایس ایچ او ہیں پھر رائٹ ہینڈ مین ہی ہوئے ناں، اس پر ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے جواب دیا کہ جی مائی لارڈ ایسا ہی ہے،عدالت نے لطیف کھوسہ کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں