اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکٹرای الیون میں چلڈرن پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

90
سی ڈی اے کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین سے پندرہ روز میں پیراوائز کمنٹس طلب

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرای الیون میں چلڈرن پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دےدیا۔منگل کو چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران پٹیشنرز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا،

چلڈرن پارک میں مسلح افراد ہیوی مشینری کیساتھ داخل ہوئے اور بچوں کے جھولے اکھاڑ دیئے،چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات سے ای الیون کے رہائشی پریشان اور ان کے حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے چلڈرن پارک کی بحالی کے احکامات جاری کر دیئے۔