اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانا انتخابات ، وزیر قانون کی مبارکباد

110
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے سفیر سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق وزیر قانون نے ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر حسین احمد چوہدری ، جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد علی و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔

وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے،صحیح اور درست رپورٹنگ نہ صرف حقائق کو سامنے لاتی ہے بلکہ اس سے انصاف میں سہولت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پریس کا مضبوط تعاون مظلوموں کی داد رسی میں بہتر کردار ادا کر سکتا ہے،

امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار عدلیہ اور صحافیوں میں بہتر کوآرڈی نیشن پیدا کریں گے اور انصاف کی فراہمی اور حقائق کو سامنے لانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔