سلام آباد ہائی کورٹ میں آگ پر قابو پانے کے حوالے سے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا تھا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آگ پر قابو پانے کے حوالے سے فرضی مشقیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ میں آگ پر قابو پانے کے حوالے سے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا تھا۔مشق کے دوران عدالت میں موجود تمام افراد کو ہنگامی اعلان سنتے ہی فوری طور پر عمارت خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ شہریوں اور عدالتی عملے کو قریبی ایمرجنسی راستوں سے باہر نکل کر مقررہ مقامات پر پہنچنے کی تاکید کی گئی۔فائر ڈرل کے دوران لفٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہی جبکہ تمام افراد نے سیڑھیوں کے ذریعے عمارت سے باہر نکلنے کی ہدایات پر عمل کیا۔ عدالتی افسران اور عملے کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ معذور افراد اور سائلین کے محفوظ انخلاء میں بھرپور معاونت فراہم کریں۔فائر سیفٹی ٹیم اور آئی سی ٹی پولیس نے موک ایکسرسائز کی نگرانی کی اور تمام مراحل کا جائزہ لیا۔انتظامیہ کے مطابق اس مشق کا مقصد بغیر کسی خوف و ہراس کے ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔








