31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریر کیا ہے ۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کی گلوبل پبلک پالیسی کے نائب صدر کا چودھری نثار علی خان کا لکھا گیا خط بھی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان نے 22 مارچ کے بعد لیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،سیکرٹری داخلہ نے بتایاوزیر داخلہ کی صدارت میں اسلامی ممالک کے سفیروں کا اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ کے مطابق معاملے کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ۔سیکرٹری داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے مستقل خاتمہ کے لیے تمام حکومتی مشینری کو حرکت میں لایا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ٹھوس شواہد پر مختلف افراد کو گرفتار کیا گیا، عدالت انوسٹی گیشن کی نگرانی نہیں کرے گی، تفتیشی ایجنسی قانون کے مطابق میرٹ پر شفاف تحقیقات کرے، تفتیشی ایجنسی شواہد اکٹھے کر کے قانون کے مطابق تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائے، تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں، مبینہ بلاگرز کے لاپتہ ہونے اور دوبارہ منظر عام پر آنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48075

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں