اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر شاہد مسعود پر 45روزہ پابندی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر شاہد مسعود پر پیمرا کی جانب سے 45روزہ پابندی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ گزشتہ روز 16صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے لکھا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا کے فیصلے کے …

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر شاہد مسعود پر پیمرا کی جانب سے 45روزہ پابندی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ گزشتہ روز 16صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے لکھا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت عالیہ نے 7ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے اینکر شاہد مسعود کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے متعلق ریمارکس ضابطہ اخلاق 2015ءکی خلاف ورزی ہے ، پیمرا کی جانب سے شاہد مسعود پر 45 روزہ پابندی کا حکمنامہ پیمرا آرڈیننس کی دفعہ 27 کے عین مطابق ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شاہد مسعود نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف خود عدالت سے رجوع نہیں کیا اور اب اپیل دائر کرنے کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر پیمرا کی جانب سے 45 روزہ پابندی کے فیصلے کے خلاف نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی درخواست کو میرٹ کے برعکس قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply