29.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سیکٹر...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سیکٹر ای 7 میں معروف شیشہ کیفے سیل کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سیکٹر ای 7 میں معروف شیشہ کیفے کو سیل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شیشہ کیفے کے خلاف کاروائی آؤٹ ڈور اجازت نامہ نہ ہونے پر کی گئی،شیشہ کیفے کی جانب سے انڈور شیشہ دیا جا رہا تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ۔ترجمان کے مطابق ٹیرس پرمٹ کے بغیر کسی شیشہ کیفے کو آپریشنل رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس نے غیر قانونی شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں