- Advertisement -
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پیر کو ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کیا ، اس دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا بھی ان کے ہمراہ تھے،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کے علاوہ صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر اور دیگر عہدے داروں سے بھی ملاقات کی ، صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے چیف جسٹس کو سکیورٹی ایشوز پر بریف کیا،چیف جسٹس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی بندش اور سیکورٹی معاملات پر نوٹس لے لیا،صدر بار کی جانب سے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ کورٹس کے دیگر امور سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589230
- Advertisement -