اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کے ناموں کا اعلان

159

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن نے قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن تنویر نے 18 رکنی اسلام آباد ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 18 رکنی اسلام آباد ہاکی ٹیم میں حمزہ، عاکف، عدیل احمد ، ذوالقرنین ،یونس خان، طاہر خان، حمزہ چوہدری ، عمیر خان، احمد مصطفیٰ ، عبد الرحمن بخاری، وحید اللہ ، شاہد خان، محمد علی ، سکندر، یحییٰ خان، شرجیل خٹک ، نثار خان، شیر علی شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کے ہمراہ آصف بیگ ، نصیر مغل، مرزا نوید احمد اور ملک صفدر بطور آفیشلز ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ اسلام آباد ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے جن میں اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں آصف بیگ، غفران شاہ اور نجیب خٹک شامل ہیں۔