اسلام آباد یونائیٹڈ حکام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، محمد سمیع

50
پی ایس ایل کے 6 ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے

لاہور۔13 فروری(اے پی پی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں (کل) جمعرات کو دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بج کر پینتالیس منٹ پر دبئی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا 2016ءاور 2018ءمیں ہونے والا ایونٹ جیتا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کےلئے انگلینڈ کے آئن بیل اور ویلشمن فل سالٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دونوں پہلی بار پی ایس ایل میں کھیلیں گے تاہم اس بار اسلام آباد یونائیٹڈ کو مصباح الحق کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی انہیں پلیئرز ڈرافٹ میں پشار زلمی نے منتخب کر لیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر محمد سمیع کو مصباح الحق کی جگہ پی ایس ایل 4 کےلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔