کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی)اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں اننگز میں سب سے بڑا سکور بنا ڈالا، اننگز میں زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ ہفتہ کو کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے 27ویں میچ میں اسلام آباد کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلندرز کے باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر پی ایس ایل تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اسلام آباد نے اننگز میں بڑے مجموعے کا قلندرز کا ریکارڈ توڑ دیا، قلندرز نے رواں لیگ میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 204 رنز بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد نے اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا، اسلام آباد نے 16 چھکے لگا کر سنگ میل عبور کیا، ڈیلپورٹ اور آصف نے 6، 6 اور والٹن نے 4 چھکے لگائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=138193