اسلام اور ہمارا آئین ہمیں سب کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

163

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے اسلام اور ہمارا آئین ہمیں سب کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد اقلیتی برادری کے رہائش پذیر ہیں جنہیں پاکستان کے آئین کے مطابق سیاسی، معاشی اور معاشرتی سمیت تمام حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، 11 اگست 1947کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی یادگار تقریر میں کہا تھا، آپ آزاد ہیں، آپ پاکستان کی ریاست میں اپنے مندروں یا کسی بھی دوسری عبادت گاہ میں جانے کےلیے آزاد ہیں۔