اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):عدالت عظمیٰ نے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کے لیے1خصوصی اور 5 ریگولربینچ تشکیل دے دیے ۔چیف جسٹس نے 26 سے 28 اپریل تک ایک سپیشل اور 5 ریگولر بینچز تشکیل دیے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپیشل بینچ میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں ۔
بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ، بینچ نمبر دو میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید، تین نمبر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امیر الدین خان، چار نمبر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک اور بینچ نمبر پانچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر شامل ہوں گے۔