اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں منشیات (ترمیمی)بل 2023 پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن قادر خان مندوخیل نے تحریک پیش کی کہ ڈرگس ایکٹ 1976 میں ترمیم پیش کرنے کا ترمیمی بل منشیات (ترمیمی) 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے اجازت ملنے پر قادرخان مندوخیل نے بل ایوان میں پیش کیا۔\