32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد،معاون خصوصی صنعت و پیداوار کی زیر صدارت اجلاس،آٹو پارٹس انڈسٹری...

اسلام آباد،معاون خصوصی صنعت و پیداوار کی زیر صدارت اجلاس،آٹو پارٹس انڈسٹری کے ٹیرف مسائل پر غور کیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):آٹو پارٹس انڈسٹری کے ٹیرف مسائل پر بات چیت کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پاکستان آٹوموٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ، وزارتِ صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور سیکرٹری کامرس جواد پال کے شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ہارون اختر خان نے زور دیا کہ آٹو پارٹس انڈسٹری کی شکایات باقاعدہ طور پر ٹیرف پالیسی بورڈ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے پی اے اے پی اے ایم کو ہدایت دی کہ وہ صنعت کو درکار تحفظ کی مکمل تفصیل اور تجزیہ پیش کریں تاکہ یہ شعبہ مقابلہ بازی اور پائیداری کے قابل رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ان صنعتوں کو مراعات دی جائیں گی جو پیداوار میں اضافہ دکھائیں گی، اس اقدام کا مقصد شعبے کی ترقی اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ آٹو پارٹس کے صنعت کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تجویز کردہ 15 فیصد کسٹم ڈیوٹی صنعت کی ترقی اور مسابقت پر منفی اثر ڈالے گی۔

- Advertisement -

ہارون اختر خان نے صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ وہ حکومت پر اعتماد کریں کیونکہ ان کا مقدمہ ٹیرف پالیسی بورڈ میں مضبوطی سے لڑا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نےپی اے اے پی اے ایم کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ اجلاس میں مختصر رپورٹس پیش کریں تاکہ ان مسائل پر بات چیت اور پیش رفت جاری رہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں