اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ایوان بالا کے 50 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکے کے اجرا کا اعلان

229
اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ایوان بالا کے 50 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکے کے اجرا کا اعلان

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے 50 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکے کے اجرا کا اعلان کر دیا۔

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یہ سکہ گزشتہ 50 سالوں میں ہمارے ملک کی ترقی اور پیشرفت میں سینیٹ کی شراکت کے ثبوت کے طور پر یاد گا رہے گا۔سینیٹ نے ہماری جمہوریت کی تشکیل، انصاف کی فراہمی، مساوات اور شفافیت کی اقدار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،یہ یادگاری سکہ ان اصولوں سے ہماری وابستگی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، وفاقی اکائیوں کی یکساں نمائندگی کے فروغ کے لیے مزید کام کر نا ہوگا، مجھے یقین ہے کہ یہ سکہ سینیٹ آف پاکستان سے وابستہ تمام لوگوں کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔