اسلام آباد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے وفاقی وزیر قانون کی ملاقات،مختلف پارلیمانی امور بارے تبادلہ خیال کیا

132
اسلام آباد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے وفاقی وزیر قانون کی ملاقات،مختلف پارلیمانی امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورت حال، سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں اور بجٹ کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لیے جائیں گے،ایوان میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ زیرک سیاست دان ہیں، ان کی قانونی رائے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔وزیر قانون نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔