اسلام آباد، کشمیر ، خیبر پختونخوا،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ، سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

107
Storm Flash Thunderstorm Flash Of Lightning

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر ، خیبر پختونخوا،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ، سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوااورشمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔اس دوران سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں 67، بہاولپور (سٹی 61، ایئرپورٹ 30)، ملتان (ایئرپورٹ 46، سٹی31)،بھکر 40، مری 34،، ڈی جی خان 12، لیہ، قصور 8،اسلام آباد ( بوکرہ 5)، خان پور، نارووال، جھنگ ، سیالکوٹ 5،راوالپنڈی (شمس آباد 4)، خانیوال 4، اوکاڑہ 3، ساہیوال 2، شیخوپورہ ایک، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 28، ایئرپورٹ 7)، چراٹ 18، پشاور (ایئرپورٹ 15، سٹی 13)، سیدو شریف 12، باچا خان ایئرپورٹ 13،کاکول 9، دیر (بالائی 8، زیریں 3)،بالاکوٹ 6،مردان ، پٹن 3،مالم جبہ 2، دروش، کالام ایک، بار کھان 4 ، راولاکوٹ 22،مظفرآباد (شہر ، ایئرپورٹ 10)،گڑھی دوپٹہ 3 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 49، دالبندین43،لسبیلہ اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔