اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 322 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے،ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 15 فیصد،اسلام آباد میں 12 فیصد،لاہور میں 8 فیصد اور ملتان میں 9 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 8 فیصد،بنوں میں 9 فیصد،اور اسلام آباد میں 16 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 47 ہزار 811 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 307،پنجاب میں 17 ہزار 18، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 553،اسلام آباد میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 328،گلگت بلتستان میں 309 ٹیسٹ اور آزاد کشمیر میں 627 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 54 ہزار 301 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 76 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 529 ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 654، بلوچستان میں 33 ہزار 617, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 81ہزار 121،پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 438 اور سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 77 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 898 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 658 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 62 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 919 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 964 اموات،بلوچستان میں کل 363 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 746 اموات ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 30 لاکھ 48 ہزار 609 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 721 مریض زیر علاج ہیں۔