اسلام آباد ، سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 13موبائل فون،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

178

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):اسلام آباد کے تھانہ شالیمار پولیس نےکارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چھینے گئے 13 موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران مسعود اور محمد ذیشان حیدر شامل ہیں

ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کے جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔