- Advertisement -
اسلام آباد۔۔۔27دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا ہے کہ اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کے لیے ایکسائز آفس میں کاؤنٹرز (کل ) ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے ۔
جمعہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ باقی سمارٹ کارڈ صارفین کیلئے ٹوکن ٹیکس کی سہولت 24 گھنٹے گھر میں رہ کر بھی اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔یہ سہولت عوام کے لیے دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سہولت کے ساتھ اپنے ٹوکن جمع کرا سکیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کے جو گاڑیاں ہیں ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ چند روز قبل کیا گیا تھا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540044
- Advertisement -