اسلام آباد سمیت کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

152

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر، با لائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (زیروپوائنٹ 119، ایئرپورٹ 29، گولڑہ ، بوکرا 26، سید پور 17)، نارووال 87، راولپنڈی (چکلالہ 85، شمس آباد 55، کچہری 27)، لاہور (ایئرپورٹ 79، سٹی 45)، گجرات 36، گوجرانوالہ، 53 سیالکوٹ (سٹی 35، ایئرپورٹ 25)، منڈی بہاؤالدین 27،سرگودھا، اٹک 24، شیخوپورہ 15، جہلم، مری 11،قصور 9، چکوال 4، حافظ آباد 3،منگلا 2، مالم جبہ 80، کاکول 49، مردان 42، پشاور (ایئرپورٹ 22، سٹی 14)، باچا خان ایئرپورٹ 15، چراٹ 7، بالاکوٹ 5، کوٹلی 21، راولاکوٹ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 11، سٹی 10)، گڑھی دوپٹہ 8، استور 9، بگروٹ 6، بونجی 3، چلاس 2، کراچی (کیماڑی 5،صدر 4، اولڈ ایریا ایئرپورٹ3، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ 2، فیصل بیس، مسرور بیس ایک) اور بار کھان میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی ،دالبندین میں درجہ حرارت 47 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری انتباہ کے مطابق آج رات اور 12اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث کو ہاٹ، کرک، نوشہرہ،مردان ، صوابی ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ہری پور، دیر، سوات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان ، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی ، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس دوران شدید بارشوں کے باعث مردان، صوابی، نوشہرہ ،پشاور ،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال ،اسلام آباد، راولپنڈی ، سرگودھااور فیصل آباد کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ جبکہ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔