اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں یونین کونسلوں کی تعداد میں آبادی کے لحاظ سے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی تعداد میں آبادی کے لحاظ سے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے لہذا لوکل باڈیز ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حد بندی کی جائے اور آبادی کے لحاظ سے اسلام آباد کی 125 یونین کونسلیں بنائی جائیں