اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لا اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کر دیا

339
Islamabad Traffic Police
Islamabad Traffic Police

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لا اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق جڑواں شہروں میں 8 مقامات پر ڈائیورژن بنائے گئے ہیں۔

پلان کے مطابق روات ٹی چوک بند ہونے کی صورت میں صدر راولپنڈی کا روٹ استعمال کیا جائے، پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹروے استعمال کی جائے۔ سرینگر ہائی وے بند ہونے کی صورت میں پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میر آباد اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کیا جائے۔

اسی طرح فیض آباد بند ہونے پر کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ اور کیپٹن طفیل شہید روڈ متبادل روٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔ زیرو پوائنٹ بند ہونے کی صورت میں فیصل ایونیو اور جناح ایونیو استعمال کیا جائے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایمبیسی روڈ بند ہونے پر شہری شہید ملت روڈ، چائنہ چوک انڈر پاس اور سیونتھ ایونیو کا استعمال کریں۔

سرینگر ہائی وے جی14 بند ہونے کی صورت میں پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میر آباد اورکرنل شیر خان روڈ استعمال کیا جائے۔

راولپنڈی مری روڈ بند ہونے کی صورت میں شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ ڈھوکری چوک، سرینا ہوٹل بند ہونے کی صورت میں سرینگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو استعمال کریں۔