24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد پولیس ڈی آئی جی محمد جواد طارق ،ایس ایس پی...

اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی محمد جواد طارق ،ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان کی کھلی کچہریوں کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)محمد جواد طارق اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز محمد شعیب خان نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے حکام نے کہا ہے کہ اس موقع پر ڈی آئی جی طارق اور ایس ایس پی شعیب نے عوام کے ساتھ ساتھ پولیس حکام کی شکایات اور مسائل سنے ۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہریوں کے دوران انہوں نے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا اور میرٹ پر بروقت کارروائی کے لیے ان کی درخواستوں کو متعلقہ افسران کو روانہ کیا۔ انہوں نے درخواتوں پر رپورٹس بھی طلب کر لیں ۔

- Advertisement -

اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران نے کہا کہ رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے رابطے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے دوران بات چیت سے دوستانہ پولیسنگ کو فروغ دینے، خود احتسابی کو یقینی بنانے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں مدد ملے گی کیونکہ اسلام آباد پولیس کیلئے شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ سب سے مقدم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588453

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں