اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون جار ی رکھتے ہوئے منشیا ت فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے حو الے سے جا ری مہم کے دوران 9منشیا ت فروشوں سمیت 21ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ہیر وئن،چرس، آ ئس اور12 عددمختلف بو ر پستول معہ ایمو نیشن برآمدکرلئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی وفاقی دارالحکومت میں منشیا ت فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9منشیا ت فروشوں سمیت 21ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3,474گرام ہیروئن،110گرام چرس، 515گر ام آ ئس اور12 عددمختلف بو رکے پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
،شہریوں کے جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15‘‘ پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔