اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک گروہوں کے چارارکان گرفتار کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فونز، نقدی، چھ مسروقہ مو ٹر سائیکل، ما ل مسروقہ، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ، تھا نہ سہا لہ اور تھا نہ مار گلہ پولیس ٹیموں نے ر اہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہوں کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فونز، نقدی،ما ل مسروقہ،چھ عددمسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کی شنا خت اسامہ، طا ہر، ساحل، محمد مصطفی کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈائو ن جا ری ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جاری کیں کہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلا ع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600253