اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق سی ڈی اے اور پولیس کی نفری نے بھی آپریشن میں حصہ لیا،آپریشن میں 25 شیڈز، 62 غیر قانونی دیواریں گرا دی گئیں،آپریشن میں 70 شٹرز اور 7 غیر قانونی واش رومز بھی مسمار کر دئیے گئے،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن نیو مال کوری روڈ پر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ اس سے قبل تاجروں کو اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات کے متعدد مواقع دئیے گئے اور تاجروں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی۔ تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹیں تھیں،شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔