- Advertisement -
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک کباڑ خانہ سیل کرکے مالک کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے کباڑ خانوں، بلاک فیکٹریوں، ٹائر شاپس وغیرہ کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کباڑ خانہ سیل کر دیااور مالک کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ عائد کر کے تنبیہ کی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389209
- Advertisement -