23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںاسلام کے ٹھیکیدار اسلام کی بجائے اسلام آباد کے لئے سیاست کررہے...

اسلام کے ٹھیکیدار اسلام کی بجائے اسلام آباد کے لئے سیاست کررہے ہیں، اسلاموفوبیا کے حوالے سے اوآئی سی کے تمام ممالک ایک پیج پر ہیں،وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اسلاموفوبیا پر بات کرتے رہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔16مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ اسلام کے ٹھیکیدار اسلام کی بجائے اسلام آباد کے لئے سیاست کررہے ہیں،

اسلاموفوبیا کے حوالے سے اوآئی سی کے تمام ممالک ایک پیج پر ہیں،وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اسلاموفوبیا پر بات کرتے رہے،22,23 مارچ کو 57ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان میں موجود ہوں گے،اس موقع پر اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سب کو قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، اوآئی سی کا پاکستان میں منعقد ہونے والا اجلاس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گا،پوری امت مسلمہ کے لئے ایک خوشی کا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیاکےتدارک کے لئے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ منظور کیا،

اسلاموفوبیاسے نمٹنے کے لئے عالمی دن کی قرار داد ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ عالمی فورمز پر عمران خان نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی،اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کا 2019 میں مکہ میں اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا اور ناموس رسالتﷺ پر بات کی،

ستمبر 2019 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اسلامو فوبیااورناموس رسالتﷺ پر مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا، دنیا میں جس انداز سے اسلاموفوبیا پر مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا،نیوزی لینڈ میں مسجد کے اندر حملہ ہوا، مغرب اور حال ہی میں بھارت کے اندر حجاب پہننے پر خواتین پر حملے ہورہے ہیں،

ہندوستان میں مساجد پر حملے ہورہے ہیں،اسی وجہ سے اوآئی سی کے 2020میں اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ نے 15مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے عالمی دن قرار دینے کا مطالبہ کیا، 15مارچ کو اسلاموفوبیا کا عالمی دن قرار دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے،ایک سچے عاشق رسولﷺ، سچے مسلمان ہونے کے ناطے عمران خان نے دنیا کے سامنے اسلام کا مقدمہ لڑا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ وہ مغرب جو بات سننے کوتیار نہیں تھا اور آج وہ ہی وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کررہاہے ،وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے معذرت خواہانہ رویہ ترک کیا،روس کے صدر نے اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کی، امریکا کے ایوان نمائندگان سے بھی قرارداد سامنے آئی، وزیراعظم عمران خان مسلمانوں کے دلوں کی ترجمانی ایسے ہی جاری رکھیں گے، یہاں پر فضل الرحمان عمران خان پرتنقید کرتے رہے ہیں، جو حقائق کے منافی ہے،

عمران خان کی بات کو دنیا توجہ دیتی ہے، اسلاموفوبیاپر ہم نے مزید کام کرنا ہے، جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں ہر موقع پر پاکستان، کشمیریوں سمیت جہاں جہاں انسانیت پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کیا،افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کے اجلاس کی نمائندگی پاکستان کو ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیاں اس وقت تک جمہوریت کا حسن ہیں جب تک اس میں تشدد شامل نہ ہو،ایک مارچ اور ایک شارٹ مارچ کی ہم نے اجازت دی، اگر کوئی تشدد کے بغیر کوئی سرگرمی کرنا چاہتا ہے تو اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=300007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں