مظفرگڑھ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):کوٹ ادو پولیس 2 اسمگلرز کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے SHO انظر سکھیرا کی قیادت میں ناجائز اسلحہ سمگلر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی اسلحہ سمگلر منور کو سرغنہ عبدالروف سمیت گرفتار کر لیا،
پولیس نے اسمگلرز کے قبضہ سے 1500 گولیاں 8 پستول اور میگزین برآمد کر لئے ہیں،ضلع ڈیرہ غازیخان کے رہائشی اسمگلرز منور اور عبدالروف بلوچستان سے ضلع مظفرگڑھ ناجائز اسلحہ کی سپلائی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے، گئے ہیں،ڈی پی او سید حسنین حیدر نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔