بھکر۔ 06 جون (اے پی پی):اسلحہ کی نمائش کرنے کا شوق مہنگا پڑ گیا بکھر پولیس نے کو ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ایس ڈی پی او صدر سرکل اسد عباس خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سراۓ مہاجر اکرام اللہ خان ، تفتیشی آفیسر کامران احمد چڈو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم محمد عمران ولد مشتاق حسین سکنہ مسلم کوٹ کو اسلحہ کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزم عمران کے خلاف اسلحہ ناجائز اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی ۔