- Advertisement -
اٹک۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر 16 سالہ لڑکے کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔
عزیز الرحمن ولد فضل الرحمن نے تھانہ سٹی اٹک پولیس کو درخواست دی کہ میرا بیٹا محمد سبطین جم لگانے کے لیے نفیس چوک گیا ہوا تھا جم لگا کر باہر نکلا تو حنین ولد امجد اور اسکا نامعلوم ساتھی آئے اور میرے بیٹے کو گلی کے اندھیرے میں لے جا کر حنین نے زبردستی بد فعلی کی اور اسکا ساتھی پسٹل اٹھائے کھڑا رہا اور دھمکیاں دیتا رہا۔ تھانہ صدر اٹک پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے حنین ولد امجد سکنہ نفیس چوک اٹک شہر کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515179
- Advertisement -