اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر خان

173
Salim Haider Khan

لاہور۔2اگست (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جمعہ کے روز مسجد شہدا میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عظیم فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کو بیدردی سے شہید کیاگیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس موقع پر شہید اسماعیل ہنیہ کی فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔غائبانہ نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔