اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اسوا اکیڈمی نے چیسر اکیڈمی کو 3-0 گول سے شکست دے ٹوئن سٹی یوتھ فٹ بال فیسٹیول جیت لیا۔ فائنل میچ میں وقفے تک اسوا فٹ بال اکیڈمی کو 2-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں اسوا اکیڈمی نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ودود نے دو گول اور یاسر نے ایک گول کیا۔ چیسر اکیڈمی کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کر سکے